کلورکین کی مخالفت پر ٹرمپ نے امریکی ماہر ویکسین کو عہدے سے برطرف کردیا


واشنگٹن: امریکہ کے ایک ادارے جن کو کورنا کے علاج کیلئے ویکسین بنانے کی ذمہ داری دی گئی تھی اس ادارے کے ڈائریکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو کلورکین کی حمایت نہ کرنے پر صدر ٹرمپ نے ان کے عہدے سے برطرف کردیا ہے ڈاکٹر رائٹ برائٹ امریکہ ادارے بائیو میڈیکل ایڈوانس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ لمٹیڈ کے ڈائریکٹرتھے اس ادارے کو کورنا کے باعث ویکسین بنانے کی ذمہ داری دی گئی تھی ماہر ویکسین نے مزید کہا کہ مجھے یقین کہ میرا ٹرانسفراس لئے کیا گیا ہے کہ امریکی سرکار نے کانگریس کے ذریعے کروڑوں ڈالر ان ادویات پرلگائے تھے جن کی سائنسی میرٹ کچھ بھی نہیں تھی یہ انکشاف انہوں نے امریکی میڈیا کے ساتھ کیا صدر ٹرمپ اپنے متعدد پریس کانفرسز میں کلورکین کی حمایت کرچکے ہیں یہ کرونا کیلئے موثر ویکسین ہے عالمی میڈیا نے یہ بھی خبر شائع کی تھی کہ کلورکین بنانے والی کمپنی میں صدر ٹرمپ کے شیئرز ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں