بی اے پی کے مرکزی نائب صدرمجیب الرحمن عہدے سے مستعفی

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر مجیب الرحمن محمد حسنی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدر کے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کردیا،میر مجیب الرحمن محمد حسنی نے کہا کہ جام کمال نے بحیثیت پارٹی صدر اور وزیر اعلی گراں قدر خدمات انجام دیں اور تین سال کے دوران گورننس کو کافی بہتر کیا اور بلوچستان کے تمام اضلاع کو یکساں طور پر صحت،تعلیم،آبنوشی،مواصلات اور سپورٹس کے میگا پروجیکٹس دئیے،کافی پروجیکٹس پر کام شروع ہوا اور باقی پر ابھی کام شروع ہونا ہے،جام کمال نے خلوص،ایمانداری اور ایک وژن کے تحت بلوچستان میں دن رات کام کیا ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاانہوں نے کہا کہ جب عبد القدوس بزنجو وزیر اعلی بنے تو بلوچستان کے عوام اور بی اے پی کے کارکنوں کو امید تھی کہ وہ پارٹی کے وزیر اعلی کی حیثیت سے بہتر انداز میں کام کریں گے لیکن لگتا ہے کہ وہ جمعیت اور بی این پی کے بہت زیادہ دبا میں ہیں انہوں نے کہا کہ واشک کے سلیکٹڈ ایم پی اے کی فرمائش پر روزانہ واشک سے افسران کو ٹرانسفر کر کے انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں یہاں تک کہ واشک میں محکمہ تعلیم کے قابل اور سنئیر افسران کو ٹرانسفر کرکے جونئیر کو تعینات کیا گیا جو بد ترین تعلیم دشمنی کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ تحصیل بسیمہ پورے بلوچستان میں تعلیم کے حوالے سے سب سے آگے ہے اس میں بسیمہ کے افسران اور اساتذہ کا بڑا کردار ہے لیکن وہاں سے بھی سنئیر افسران اور اساتذہ کا ٹرانسفر کر کے جونئیر کو لگایا گیا جو تعلیم کو تباہ کرنے کی سازش ہے اس کے علاہ ضلع واشک میں تمام محکموں کے افسران اور بلوچستان عوامی پارٹی کے ہمدرد سرکاری ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں اس سلسلے میں پارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر احسان اللہ ریکی نے کئی مرتبہ وزیر اعلی عبد القدوس بزنجو سے ملاقات کی اور ان زیادتیوں پث احتجاج کیا لیکن وزیر اعلی اپوزیشن کے پریشر میں بے بس لگتے ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی کی حکومت میں بی اے پی کے کارکنوں،افسران اور ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے بلوچستان عوامی پارٹی کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اس صورتحال میں میں اپنے لوگوں اور کارکنوں کے ساتھ کھڑا ہوں اور احتجاجا پارٹی کے مرکزی نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہورہا ہوں اگر حکومت نے ضلع واشک میں سرکاری افسران،ملازمین اور ہمارے لوگوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں اور سلیکٹڈ ایم پی اے کی فرمائش پر بی اے پی کو ختم کرنے کی روش نہ بدلی تو ضلع واشک کے غیورعوام،دوستوں اور بہی خواہوں سے مشورہ کر کے پارٹی میں رہنے یہ نہ رہنے کا فیصلہ اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کر یں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں