پاکستان میں مزید 4اموات،ہلاکتیں 228ہو گئیں

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید ہلاکتیں سامنے آئے ہیں، نئے ہلاک افراد کی تعداد 4ہے جس کے بعد ملک بھر میں مہلک عالمی وباء سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 228ہو گئی ہے جبکہ مزید 308نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد ملک بھر میں وبا کے متاثرہ افراد کی تعداد 10ہزار 811ہو گئی ہے۔ اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ 83ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ بلوچستان میں ہلاک افراد کی تعداد اب تک سب سے کم ہے۔ کورونا وائرس کا پہلا کیس پاکستان میں فروری کے مہینے میں کراچی میں سامنے آیاتھا جبکہ ایران سے آئے ہوئے زائرین کی وجہ سے کورونا وائرس کی کیسز ملک میں کافی حد تک بڑھ گئے۔ کورونا وائرس کا ایجاد چین کے شہر ووہان میں گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں سامنے آیا تھا جو بعد میں ملک بھر میں پھیل گیا۔ اب تک دنیا میں کورونا وائرس کا ویکسین تیار نہیں ہوا ہے جبکہ عالمی اداروں کی طرف سے تمام ممالک کو لاک ڈاؤن کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں