بلوچستان میں چیک پوسٹوں سے متعلق جوائنٹ ایکشن کمیٹی قائم کر دی گئی

کوئٹہ:بلوچستان میں چیک پوسٹوں سے متعلق جوائنٹ ایکشن کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔چیف سیکرٹری بلوچستان کی سربراہی میں قائم 9 رکنی کمیٹی میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، آئی جی پولیس، ڈی جی لیویز، کلکٹر کسٹم، بریگیڈیئر 12 کور، کمانڈنگ افسر کور انٹیلی جنس بٹالین، آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندے شامل ہوں گے۔اردو نیوزکے مطابق اب کمیٹی کی اجازت کے بغیر بلوچستان میں کوئی قانون نافذ کرنے والا ادارہ کوئی چیک پوسٹ قائم نہیں کرے گا۔کمیٹی ہر تین ماہ بعد کارکردگی کا جائزہ لے کر چیک پوسٹوں کو جاری رکھنے، ختم کرنے یا نئی چیک پوسٹ بنانے کا فیصلہ کرے گی۔نوٹی فیکیشن کے مطابق گاڑیاں چیک کرنے والی چیک پوسٹوں کا مرکزی ڈیٹا بینک بنایا جائے گا۔کمیٹی بلا اجازت دوبارہ چیک پوسٹ قائم کرنے والوں کے خلاف انضباطی کارروائی کرے گی اور وقتا فوقتا چیک پوسٹوں سے متعلق ہدایات اور پالیسی گائیڈ لائنز جاری کرسکے گی۔حکومت بلوچستان نے صوبے میں سات قومی شاہراہوں پر 18 چیک پوسٹیں قائم کرنے کی اجازت دے دی۔چیک پوسٹوں سے متعلق صوبائی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کروانے کے لیے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں ایک اور کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔جن چیک پوسٹوں کے خاتمے کا فیصلہ کیا جائے گا ذیلی کمیٹی انہیں فوری ختم کرائے گی۔چیک پوسٹوں پر تعینات اہلکاروں کو شہریوں سے اچھے برتا کی تربیت دی جائے گی اور ان کا ماہانہ بنیادوں پر تبادلہ کیا جائے گا۔کمیٹی چیک پوسٹوں پر عوام کو پانی، بیت الخلا اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں