پہلے دن سے ہی گوادر کو حق دو دھرنا سنجیدگی سے لیا، مشیر داخلہ بلوچستان

کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان کے مشیر داخلہ میر ضیا ء لانگو نے کہا ہے کہ حکومت نے پہلے دن سے ہی گوادر کو حق دو دھرنا کو سنجیدگی سے لیا،پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران میرضیا لانگو نے کہاکہ ابتدا ہی میں گوادر کو حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان سے ملاقات کی،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے19میں سے 16مطالبات اسی وقت مان لیے تھے،مشیر داخلہ بلوچستان نے اعتراف کیا کہ تمام مافیاز کو ایک دن میں کنٹرول نہیں کیا جاسکتا، بلوچستان کے سمندر میں غیرقانونی ٹرالنگ ختم ہوگئی،ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل میں 2 ملزمان گرفتار ہیں، تحقیقات جاری ہے، ویڈیو اسکینڈل سے متعلق کسی کے پاس شکایت ہے تو رابطہ کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں