مستونگ. دو مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق ایک شخص زخمی

مستونگ: مستونگ میں دو مختلف حادثات و واقعات میں تین افراد جاں بحق ایک شخص زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق مستونگ میں قومی شاہراہ پرکھڈکوچہ کے علاقے میں بدرنگ کے مقام پر تیز رفتاری گاڑی الٹنے کے باعث دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرے واقعہ میں مستونگ شہر کے نواحی علاقہ کلی کڑک میں پیر اور منگل کی شب رات گئے دو گروپوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ لیویز نے لاشوں اور زخمی کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیاگیا مزید کاروائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں