بے آواز لوگوں کی آواز اور بے سہارا لوگوں کا سہارا بننا فخر کی بات ہوتی ہے، گورنر بلوچستان

بے آواز لوگوں کی آواز اور بے سہارا لوگوں کا سہارا بننا فخر کی بات ہوتی ہے، گورنر بلوچستانکوئٹہ: گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ بے آواز لوگوں کی آواز اور بیسہارا لوگوں کاسہارا بننا کسی آفیسر کی عظمت کا باعث ہوا کرتا ہے،آفیسران کسی کے دبا میں آئے بغیر عوام کو درپیش مشکلات حل کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ڈائریکٹر جنرل نیشنل مینجمنٹ کورس ارم بخاری کی قیادت میں زیر تربیت آفیسرز کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کا کہنا تھا کہ بیآواز لوگوں کی آواز بننا اور بیسہارا لوگوں کو سہارا دینا کسی آفیسر کی عظمت کا باعث ہے سرکاری آفیسر ز کسی قسم کے دبا میں آئے بغیر اپنی پیشہ روانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر عوام کو درپیش مشکلات حل کریں۔گڈ گورننس قائم کرنے اور معاشرے کو ناجائز سفارشوں اور کرپشن سے پاک رکھنے میں آفیسرز حضرات اپنا بھرپور کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دلکش سیاحتی مقامات کی کمی نہیں ہیں جہاں سیاحت کے فروغ سے ملک وصوبے کی معیشت کو استحکام بخشا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے عوام کو مستفید کرنے اور اچھی طرز حکمرانی کو برقرار رکھنے میں سرکاری آفیسروں کا کلیدی کردار ہے آفیسرز حضرات اپنی ذات کے خول سے نکلنے اور ذاتی مفاد کو اجتماعی مفاد پر قربان کرنے کا جذبہ پیدا کریں۔آخر میں مہمانان گرامی کو یادگاری شیلڈز پیش کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں