گوادر مظاہرین کے مطالبات جائز ہیں، انکو فوری حل ہونا چاہئے، سعید احمد ہاشمی

کوئٹہ:گوادر مظاہرین کے مطالبات جائز ہیں۔انکافوری حل گوادر کے باسیوں کا ینی اور قانونی حق ہے۔وفاق اور صوبے دونوں کو چاہیے کے گوادر مسلے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔مسال کے حل میں تاخیر بہت سے منفی رجحانات کو جنم دے سکتا۔یہ بات بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سنیٹر سعید احمد ہاشمی نے اپنے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ طفل تسلیاں وزبانی یقین دھانیاں مسال کا حل نہیں۔گوادر کی اہمیت خصوصا بلوچستان کے معروضی حالات سابقہ حکمرانوں کا بلوچستان سے رویہ اور ماضی کے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاق اور صوبہ ہوش کے ناخن لیں بیوروکریٹس پر مشتمل کمیٹی بنانا غیر سیاسی اور غیر دنشمندانہ فیصلہ ہے گوادر مسلہ کا دامی حل نکالنے کے لیے وزیراعلی فوری طور پربلوچستان کی تمام سیاسی پارٹیوں پر مشتمل بااختیار پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں اور کمیٹی کو پابند کیا جائے کہ فوری گوادر مظاہرین سے ملاقات کرے اور 48 گھنٹوں میں اپنی شفارشات پیش کریحکومت ان شفارشات پر من وان عمل درامد کو یقینی بنائے۔گوادر کی جغرافیائی معاشی اور سیاسی اہمیت کے پیش نظر اگر کسی بھی قسم کی قانون سازی یا اینی ترمیم ضروری ہو تو اسے بھی بلاتاخیر فوری ممکن بنایاجائے۔تاکہ موجودہ مسال کے حل کے ساتھ ماضی میں ہونے والی زیادتیوں کا ازلہ اور مستقبل کے لیے ایک روشن مثال قام ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں