میرا اصل سرمایہ میرے کارکن ہیں، مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑ

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیرخزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ حلقہ کے دونوں اضلاع میں مختلف محکموں سینکڑوں اسامیاں مشتہر اور بعض ٹیسٹ،انٹرویوز مکمل ہوچکے ہیں جبکہ محکمہ تعلیم ضلع ہرنائی کے درجنوں بیروزگار نوجوانوں کے تعیناتی کے آرڈرز جاری ہوچکے ہے اپنے دور حکومت میں ہرنائی و زیارت کے دونوں کے مختلف محکموں میں سینکڑوں نوجوانوں کو میرٹ پرروزگار فراہم کیا گیا ہے اور مزید اسامیوں کی منظوری کیلئے کوشش کررہاہوں ان خیالات کااظہار انہوں نے آفس میں ہرنائی، زیارت، سنجاوی کے بیروزگار نوجوانوں، بی اے پی کے عہدیداروں، کارکنوں، قبائلی معتبرین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کے ترقی و خوشحالی اور بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فر اہمی اولین ترجیحی ہے عوام نے جس اعتماد کااظہار کیا ہے انکے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاونگا پارٹی کارکنوں، سپوٹروں اور ووٹروں کو مایوس نہیں کرینگے قربانیاں دینے والے کارکنوں کو انکے قربانیوں کا صلہ ضرور ملے گا میرا اصل سرمایہ میرے کارکن ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہرنائی و زیارت کے حلقوں پر ماضی میں قوم پرست اور مذہبی جماعتوں نے کئی سالوں سے حکمرانی کی لیکن انہوں نے اپنے دور حکمرانی میں دونوں اضلاع کے عوام کے اجتماعی مسائل کے حل اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں مکمل طورپر ناکام رہے ہیں اور میں نے اپنے سوا تین سالہ دور حکومت میں حلقے کے دونوں اضلاع کے مختلف محکموں میں سینکڑوں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا ہے جبکہ مزید بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے کوشاہوں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مجھے پارٹی کے ہرکارکن قربانی یاد ہے اور ان کارکنوں ضرور انکے قربانیوں کا بدلہ دونگا کارکن بائیکل مایوسی کااظہار نہ کرے بلکہ اطمینان رکھے اور کارکنوں کے مجھ سے جو توقعات ہے اس بڑھ کر انکے ساتھ تعاون کرونگا اس موقع پر صوبے کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے اپنے مسائل بیان کئے صوبائی وزیر زانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ انکے درخواستوں پر موقع ہی پراحکامات جاری کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں