افغانستان، سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں، 5 جنگجو اور 2 فوجی ہلاک

کابل: افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں پانچ جنگجو اور دو فوجی ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ تخار کے ضلع دارقاد میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان اس وقت جھڑپین ہوئیں جب طالبان کے ایک گروپ نے فوجی چوکی پر حملہ کر دیا۔ فوجیوں نے بھی جوابی کارووائی کی اور دونوں فریقین کے درمیان ڈھائی گھنٹے سے زائد تک جھڑپ جاری رہی۔ جھڑپ کے نتیجے میں پانچ طالبان اور دو فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ جنگجو لاشیں چھوڑ کر بھاگ نکلے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں