ڈاکٹر شفیع بزنجو کی چھٹی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ جھاو آواران میں منائی جارہی ہے

ڈاکٹر شفیع بزنجو کی آج 15 دسمبر 2021 کو چھٹی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ جھاو آواران میں منائی جارہی ہے ڈاکٹر شفیع بزنجو ایک عوام و غریب دوست انسان تھے انھوں نے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے علاقے میں خدمات انجام دینے کو اپنا قومی و وطنی فریضہ سمجھ کر انجام دیا۔ ڈاکٹر شفیع بزنجو کا علاقہ جھاو اور آواران بلوچستان کے پسماندہ ترین علاقوں میں شمار ہوتے ہیں جہاں زندگی گزارنے کے تمام سہولیات تقریبا ناپید ہیں ایسے علاقے عموما ڈاکٹرز اور دیگر پروفیشنل لوگوں کے ترجہات میں نہیں ہوتے ہیں لیکن ڈاکٹر شفیع بزنجو بالکل الگ لوگوں میں سے تھے ان کو کئی بار شہری علاقوں میں جانے کی پیش کش کی گئی لیکن انھوں نے یہ کہہ کر مسترد کردیا پھر میرے علاقے میں کون جاکر خدمات انجام دے گا اگر میں بھی اپنے علاقے میں لوگوں کے ساتھ مشکل زندگی گزارنے کے لیے تیار نہیں تو دوسرے کیسے آواران اور جھاو میں جاکر خدمات دیں گے شفیع بزنجو خدمت و قربانی کے عملا پیکر تھے جب آواران میں زلزلہ آیا تو شفیع بزنجو نے دن رات لوگوں کی خدمت اور علاج کو اپنا قومی و وطنی فریضہ سمجھ کر خدمات انجام دی آواران اور جھاو کے لوگ ڈاکٹر شفیع بزنجو کو شفا کہتے تھے ایسے ایک مسیحا اپنی لیے سمجھتے تھے کہ قدرت نے ڈاکٹر شفیع بزنجو کو ایک مسیحا کی صورت میں ان کے لیے نازل کیا ہے ڈاکٹر شفیع بزنجو کی شہادت سے آواران و جھاو ایک مسیحا سے محروم ہوگے جو ہما وقت ان کے خدمت کے لیے موجود رہتا تھا اب وہ پورا علاقہ ڈاکٹر شفیع بزنجو جیسے انسان سے ہمیشہ کے لیے محروم ہوگیا ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے بلوچستان میں جاری انسرجنسی سینکڑوں نوجوانوں کو ابھی تک نگل چکا ہے ایک طرف ریاستی قوتیں بلوچ نوجوانوں اور سیاسی کارکنوں کو نشانہ بنا رہے ہیں تو دوسری طرف انقلاب و آزادی کے نام پر ذاتی اور سیاسی اختلاف کو بہانہ بناکر بلوچ نوجوانوں کو شہید کررے ہیں دونوں جانب سے بلوچ نوجوان و سیاسی کارکن نشانے پر ہیں ایک ریاستی مفادات کی تکمیل کررے ہیں تو دوسری جانب آزادی اور انقلاب کے سامنے رکاوٹ سمجھ کر ان سیاسی نوجوانوں اور شخصیات کو نشانہ بناکر اپنی تسکین کررے ہیں اور یہ ہر دو سلسلے اپنی پوری شدت کے ساتھ بلوچستان میں جاری ہیں اور ڈاکٹر شفیع بزنجو بھی ایسی تنگ نظری و سیاسی عدم برداشت اور انتہاہ پسندی کا شکار ہوئے اور بلوچستان ایک عظیم قوم پرست سیاسی رہنما اور خدمت کرنے والے ڈاکٹر اور محسن سے محروم ہوا۔ ڈاکٹر شفیع بزنجو کو ان کی چھٹی برسی پر نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت اور سیاسی کارکنوں کی جانب سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ پاک ڈاکٹر شفیع بزنجو کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں آسودہ جگہ عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں