سلومیٹر چارچز ختم نہ کئے تو بلوچستان بھر کے قومی شاہراہوں کو بلاک کیا جائے گا،پیپلز پارٹی

کوئٹہ :پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی شریف خان خلجی نے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں گیس کی لوڈشیڈنگ وپریشر کی کمی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر سوئی سدرن گیس کمپنی نے کوئٹہ شہر میں گیس پریشر کو بحال نہیں کیا اور سلومیٹر چارچز ختم نہ کئے تو بلوچستان بھر کے قومی شاہروں کو بلاک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ شہر کے کے اندر گیس پریشر کی یہ صورتحال ہے تو باقی صوبے کا تو اللہ ہی حافظ ہے،نواں کلی، خروٹ آباد، ایئرپورٹ روڈ، پشتون آباد، سریاب روڈ، خیزئی چوک، سرپل،پشتون باغ،سمنگلی،نوحصار، بلیلی، کچلاک، کلی برات، لیبرکالونی، سرہ غوڑگئی، اغبرگ،زرغون آباد، سرکی روڈ،ڈبل روڈ، جیل ہدہ روڈ، جان محمد روڈ، مشرقی و مغربی بائی پاس واطراف میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی عوام دشمن اقدامات کے باعث عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے جس کے خلاف بھر پور احتجاج کی حکمت عملی بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان بہت جلد اعلی سطحی وفد کے ساتھ سوئی سدرن گیس کمپنی اور حکومتی حکام سے ملاقات کرکے کوئٹہ شہر میں جاری گیس پریشر کی کمی اور لوڈ شیڈنگ پر بات کریگی اگر ہمارے عوامی مطالبات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا تو پورے بلوچستان کے تمام گیس دفتروں کے سامنے بھر پور احتجاج کیا جائے گا اور اس کے بعد صوبے بھر کے قومی شاہروں کو بند کیاجائے گا اور جب تک گیس پریشر کو بحال نہیں کیا جائے گا اور سلوٹ میٹرچارچز ختم نہیں کئے جاتے اس وقت تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں