خضدار میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 10افراد زخمی

خضدار:خضدار میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 10افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقہ دراکھالو مین اسٹاپ کے قریب کار گاڑی الٹنے سے 8افراد زخمی ہوگئے جن میں دو خواتین دو مرد اور چار بچے شامل تھے دوسراحادثہ گاسلیٹی کے مقام پر پیش آیا جس میں کوچ اور کار گاڑی حادثے کا شکار ہوگئے جس میں دو افراد زخمی ہوگئے ریسکیو حکام نے زخمیوں کو فوری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں