قلات ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

قلات: قلات کے علاقے رودینجو میں کار اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہو گیا۔قلات لیویز کے مطابق گزشتہ رات کوئٹہ سے کراچی جانے والی کاڑی رودینجو کے قریب قومی شاہراہ کے کنارے کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کاڑی میں سوار خیال محمد اور بیٹا ز اسد اللہ شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہی مقامی لیویز موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیوپہنچا رہے تھے کہ زخمی اسد اللہ زخموں کی تاب نہ لاکر جان کی بازی ہار گیا جبکہ زخمی خیال محمد کو ابتدائی طبعی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیامزید کاروائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں