اقلیتوں کی ملک و قوم کیلئے قربانیوں اور خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا،پیپلز پارٹی

کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان اقلیتوں کے لئے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک تصور ہوتا ہے مگر بدقسمتی سے موجودہ حکومت اقلیتوں کو حقوق کی فراہمی اور انکا تحفظ کرنے میں ناکام ہے، پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ ہر پاکستانی برابر کا شہر ی ہے اور اسے بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت وقت کی اولین ذمہ داری ہے، اقلیتوں کی ملک و قوم کے لئے قربانیوں اور خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا، کرسمس کا تہوار امن و آشتی کا در س دیتا ہے، یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی،اقلیتی ونگ کے صدر جعفر جارج،جنرل سیکرٹری چیترومل ماترے، سینئر رہنماؤں حاجی اشرف کاکڑ، سید سعداللہ شاہ،درمحمد ہزارہ،لیبر بیورو کے صدر شاہجہان گجر،پیپلز انجینئرز فورم کے صدر انجینئر علی احمد موسیانی نے ہفتہ کو بوائز اسکاؤٹس کوئٹہ میں پاکستان پیپلزپارٹی اقلیتی ونگ بلوچستان کے زیر اہتمام کرسمس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی،تقریب میں صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر حیات خان آچکزئی،صوبائی رہنما الطاف گجر،وقاص ندیم،اختر بلوچ،میر بابل بنگلزئی،یادگار سارنگزئی،اسد گجر،رومیل غلزئی ودیگر بھی موجود تھیاس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے کرسمَس کا کیک بھی کاٹا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار سربلند خان جوگیزئی سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ بلوچستان میں بسنی والی تمام اقوام ایک خوبصورت گلدستے کی مانند ہیں اور پیپلز پارٹی ایک گلدستے کے تمام پھولوں کو یکجا کر نے والی قوت ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں اقلیتوں کے تحفظ کے عملی اقدامات اٹھائے مسیحی برداری کے لئے ہاؤسنگ اسکیمات، روزگار کی فراہمی سمیت دیگر اقدامات سے صوبے کی مسیحی برداری کو احساس تحفظ ملا لیکن بدقسمتی سے موجودہ دور حکومت میں اقلتیں ابتر حالات کا شکار ہیں انہیں بنیادی حقوق اور سہولیات مہیا نہیں ہیں جسکی وجہ سے ملک بھر کی اقلیتیں پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ملازمتوں پر بھرتیوں میں اقلیتوں کے کوٹے پر عملدآمد کو یقینی بنا یاجائے پاکستان پیپلز پارٹی بر سراقتدار آکر بلوچستان کی تمام اقلیتوں کو انکے حقوق فراہم اور مسائل کو حل کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں