کوہلو، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال و مظاہرہ

کوہلو:شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شٹر ڈان ہڑتال اور مظاہرہ کیاگیا مظاہرین نے ٹریفک چوک پر ٹائر جلا کر کوہلو پنجاب قومی شاہراہ کو بلاک کردیا ضلع میں کیسکو کی جانب سے رکھا جانے والا سوتیلا سلوک ناقابل برداشت ہے لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج بجلی کی فراہمی سے کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا معمول زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں،زراعت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے بجلی کی عدم فراہمی سے قلت آب پیدا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم ولٹیج کے خلاف ریلی نکالی گئی ریلی شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے ٹریفک چوک میں جلسے کی شکل اختیار کر گیا مظاہرین نے ٹریفک چوک میں ٹائیر جلا کر سبی رکھنی قومی شاہراہِ بند کر لیا جلسے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں کیسکو کی جانب سے رکھا جانے والا سوتیلا سلوک ناقابل برداشت ہے بجلی کی عدم فراہمی سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے زراعت کا شعبہ بھی متاثر ہوا کروڑوں کے فضلات تباہ ہو چکے ہیں بجلی کم ولٹیج اور عدم فراہمی سے پینے کا پانی بھی نایاب بن چکا ہے اسسٹنٹ کمشنر کوہلو کیپٹن ر چوہدری اویس نے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں