کینٹ کے نجی سکولز کو بند کرنا تعلیم دشمن عمل ہے، بلوچستان پرائیویٹ سکولز گرینڈ الائنس
کوئٹہ: بلوچستان پرائیویٹ سکولز گرینڈ الائنس کے رہنماوں نذر بڑیچ، جعفر خان کاکڑ، حاجی سلیم ناصر، حضرت علی کوثر، ملک رشید کاکڑ، قاری رحمت اللہ اکرم مینگل، گلزار کمالزئی، قاری زیب الرحمن، ملک جمیل کاسی، عبداللہ مریانی، خلاق خان کاکڑ، عجب خان شاہوانی، نجیب اللہ ہزارہودیگر رہنماوں نے کوئٹہ سمیت ملک بھر کے کینٹ میں نجی سکولز کو سیل کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوے انھیں تعلیم دشمن عمل کے خلاف بھر پور آواز بلند کرے گی. انھوں نے کہا ہے کہ اس وقت کینٹ میں 30ہزار نجی سکولز کو لاکھوں بچے زیر تعلیم ہیں آج ان کو بند کیے جارہے ہیں کوئٹہ میں اس وقت سالانہ امتحان ہورہے ہیں پورے سال کی محنت ضائع کردی گئی حالانکہ سپریم کورٹ نے 31 دسمبر کا وقت دیا تھا لیکن اس پر سپریم کورٹ کو بھی بچوں کے مستقبل کی خاطر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے. انھوں نے کہا کہ اس سے ظلم اور وحشت کیا ہوسکتی ہے کہ ہر کام شعبہ زندگی کینٹ کے علاقے میں جاہز ہے لیکن صرف تعلیمی ادارے بند کرنا سے بڑھ کر ظلم کیا ہوسکتا ہے،گرینڈ الائنس اس ظلم کے خلاف بھر پور آواز بلند کرے گی اس وحشت کے خلاف ہنگامی اجلاس میں لائحہ عمل طے کرے گی۔


