نوکنڈی، مسافر کوچ حادثے کا شکار، ایک خاتون جاں بحق، 21افراد زخمی

نوکنڈی: کوئٹہ سے تفتان آنے والی مسافر کوچ کوہ دلیل کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ایک خا تون جاں بحق 21افراد زخمی ہو گئے۔ لیویز کے مطابق اتوار کو کوئٹہ سے تفتان آنے والی مسافر کوچ کوہ دلیل کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 21افراد زخمی ہو گئے لیویز نے لاش اور زخمیو ں کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں 3زخمیوں کی حالت تشویشنا ک بتائی جا تی ہے جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا مزید کاروائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں