ملتان، ٹریفک حادثہ ، ایک ہی خاندان کے 5 افرد جاں بحق

ملتان کے وہاڑی روڈ پر ٹریفک حادثےمیں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کےمطابق وہاڑی روڈ پر خراب ٹرک سڑک کنارے کھڑا تھاکہ پیچھے سے آنےوالی کار اس سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار تین بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ زخمی میاں بیوی کو طبی امداد کے لیے نشتر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں