تربت،آل پارٹیز کیچ کا اجلاس منعقد، بارڈر ٹریڈ سمیت دیگر عوامی ایشوز پر تبادلہ خیال

تربت:آل پارٹیز کیچ کااجلاس کنونیئرخان محمدجان گچکی کی زیرصدارت پی این پی عوامی کے ضلعی آفس تربت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بارڈرٹریڈسمیت دیگر عوامی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی کنونیئرعبدالغفورکٹور،پریس سیکرٹری سراج بی بگر، نیشنل پارٹی کے ضلعی صدرمشکورانور،انوراسلم،بی ایس او پجارکے وائس چیئرمین بوہیرصالح ایڈووکیٹ،پیپلزپارٹی کے رہنمانواب شمبئے زئی،بی این پی عوامی کیچ کے صدرظریف زدگ،جنرل سیکرٹری احدالہی،جے یوآئی کیچ کے نائب امیرمولاناعبدالحفیظ مینگل،ضلعی ترجمان مولاناعبدالباسط فیضی،بی این پی مینگل کے نائب صدرعبدالعزیزبلوچ،تربت پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری ماجدصمدنے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طورپرفیصلہ کرکے اجلاس کے بعد کمشنرمکران شبیر احمد مینگل سے انکے آفس میں ملاقات کی۔ملاقات میں کنونیئرخان محمد جان نے آل پارٹیز کیچ کی جانب سے درخواست دی گئی کہ ٹوکن سسٹم کوختم کرکے کاروبارکیلئے بارڈرکو بلاروک ٹوک کھولاجائے،محکمہ بلدیات کے ملازمین ڈیلی ویجزکی پچھلے چھ مہینوں سے بند تنخواہیں اداکرائیں،ماڈل سٹی تربت پروجیکٹ کافیز کی سست روئی کا شکارہے،کام کی نگرانی کرکے کام تیز کرائیں،تربت سمیت ضلع کیچ میں منشیات سرعام بھک رہی ہے،فوری نوٹس لیکر منشیات فروشوں اوراسمگلروں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے۔دیہی علاقوں میں ہسپتال اورتعلیمی ادارے بحال کئے جائیں،کیچ میں امن وامان کی بہتری کیلئے پولیس اورلیویز کی گشت بڑھایاجائے،عام شہریوں کے ساتھ ایف سی ہتک آمیز رویے کا نوٹس لیاجائے،گورنمنٹ عطا شاد بوائز ڈگری کالج تربت کے ہاسٹلوں کو کھولاجائے،مند میں تحصیلدارتعینات کیاجائے اورراہداری کو تربت کے بجائے مند میں شفٹ کیاجائے،کمشنرمکران نے آل پارٹیزکی وفد کو یقین دہانی کی کہ ان مطالبات پر ترجیحی بنیاد پر عملدرآمد کرائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں