دو جاپانی خلائی سیاح زمین پر واپس پہنچ گئے
ٹوکیو : دو جاپانی خلائی سیاح 10 دن سے زائد وقت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر گزارنے کے بعدواپس زمین پر پہنچ گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق جاپانی ارب پتی یوساکو مائیزاوا اور ان کے اسسٹنٹ یوزو ہیرانو روسی خلائی کیپسول میں قزاقستان میں شیڈول کے مطابق زمین پر پہنچے۔ ان کے ساتھ روسی خلاباز الیگزانڈر میسورکِن بھی تھے جو ان جاپانی خلائی سیاحوں کے ساتھ ہی خلا میں گئے تھے۔ روس نے گزشتہ 12 برس میں پہلی مرتبہ سیاحوں کو آٹھ دسمبر کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھیجا تھا۔
Load/Hide Comments


