لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سے کورونا پھیل رہا ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کے نامور ڈاکٹرز نے کورونا وائرس لاک ڈاون میں نرمی کے مناسبت سے جن خدشات کا اظہار کیا ہے وہ تشویشناک ہے۔لاک ڈوان میں نرمی کی وجہ سے وائرس متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا۔حکومت کو کسی بھی فیصلے سے قبل ڈاکٹرز برادری اور متعلقہ شعبیکے ماہرین سے مشاورت کو یقینی بنانا چاہیئیتھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا بیان میں کہا گیا کہ حکومت کو ابھی تک حالات کی سنگینی کا ادراک ہی نہیں خطرناک وائرس سے نمٹنے کے بجائے گو مگو کی کیفیت سے دوچار ہے۔لیکن اس کے برعکس میڈیا میں بلند وبانگ دعووں کے ساتھ مخالفین کے خلاف طوفانی بدتمیزی برپا کیا گیا ہے جو حکومت کی ناقص بصیرت کی نشاندھی کرتا ہے بیان میں کہا گیا کہ ملک کے نامور ڈاکٹرز نے صحت کی سہولیات کے حوالے سے استعداد اور حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے جن خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کسی بھی قسم کی غفلت کا متحمل نہیں ہوسکتا کوتاہی اور غلط اقدامات معاملات کو مزید پیچیدہ و سنگین بنا سکتے ہیں بیان میں کہا گیا کہ حکومت کو سنجیدگی و بصیرت سے کام لینا ہوگا وائرس سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹرز و ماہرین کے تجربات سے استعفادہ کرنے لیے ممکنا اقدامات کی ضرورت ہے۔


