سپریم کورٹ نے سولہ ہزار کنٹریکٹ ملازمین کو ریگو لر ائزیشن کا حکم جا ری کر دیا

کوئٹہ: آل کنٹریکٹ ملازمین بی ڈی اے نے اپنے جا ری کر دہ بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے بھی سولہ ہزار کنٹریکٹ ملازمین کو بحال کر کے ریگو لر ائزیشن کا حکم جا ری کر دیا ہے لیکن چیئر مین بی ڈی اے اکبر لاشا ری اور ڈائریکٹرز طاہر درانی، جاوید خان، طالب مگسی ٹرمینیٹ ملازمین کے مسائل حل کر نے کے بجائے اپنی کرپشن چھانے میں مصروف ہیں انہوں نے کہاکہ چیئر مین بی ڈی اے سمیت انتظامیہ بی ڈی اے ریگو لر ائزیشن کمیٹی کے چیئر مین سیکر ٹری پی اینڈ ڈی اور دیگر سیکر ٹریز کوغلط دستاویزات پیش کر رہے ہیں تاکہ کمیٹی ممبران کنٹریکٹ پروجیکٹ ملازمین کے ریگو لرائزیشن کے مسئلے کو حل کر نے کے بجائے ملازمین کے خلاف اقدامات اٹھائے لیکن کمیٹی ممبران جن میں سیکر ٹری لاء، سیکر ٹری فنانس سیکر ٹری ایس اینڈ جی اے ڈی سیکر ٹری پی اینڈ ڈی شامل ہیں وہ محکمہ بی ڈی اے کے نااہل کرپٹ چیئر مین اور ڈائریکٹر ز کے غیر قانونی اقدامات اور غیر سنجید ہ رویے کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ بلو چستان اور چیف سیکر ٹری بلو چستان سے مطالبہ کی ہے کہ چیئر مین بی ڈی اے سمیت ڈائریکٹرز کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاکر ملازمین کے مسائل حل کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں