قلات میں کرونا کے 32 مشتبہ کیسز سامنے آگئے،محکمہ صحت

قلات : قلات میں کرونا کے 32 مشتبہ کیسز سامنے آگئے جن پر شبہ ہے کہ یہ مریض او می کرون کا شکار ہیں، محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ان مریضوں کے خون کے نمونے لیئے جارہے ہیں اس بات کاٹیسٹ کے بعد معلوم ہوگا کہ ان مریضوں کو اومی کرون ہے یا کووڈ 19 کے مریض ہیں ان مریضوں کے ٹیسٹ یکم دسمبر سے لیکر دس دسمبر تک لیئے گئے تھے اب ان مریضوں کی اکثریت کی قرطینہ کی پیریڈ بھی ختم ہو چکی ہیں صرف نو ایسے مریض ہے جن کو ان کے گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا جو مکمل تندورست ہیں اور ان میں خواتین بھی شامل ہیں محکمہ صحت قلات کے مطابق قلات میں کرونا کے 32 کیسز سامنے آگئے ہیں جن پر شبہ ہے کہ وہ کرونا کی نئی قسم اومی کرون کے وائرس کے شکار مریض ہو سکتے ہیں محکمہ صحت قلات کے زرائع کا کہنا ہے کہ ان مریضوں کے خون کے نمونے لیئے جارہے ہیں جن کا ٹیسٹ کے بعد پتہ چلے گا کہ ان مریضوں میں او می کرون کا وائرس ہے یا کوڈ 19 کے وائرس کاشکار ہیں انہوں نے کہا کہ ان مریضوں کے ٹیسٹ ماہ دسمبر کی پہلی تاریخ سے لیکر دس تاریخ تک لیئے گئے تھے جن کے چودہ دنوں کے قرنطینہ کا پریڈ بھی مکمل ہو چکاہیں اور وہ لوگ بالکل صحت مند اور تندورست ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے نو مریضوں کو ان کے گھروں میں قرنطینہ کردیا ہیں جن کے گھر سے نکلنے پر پابندی لگادی گئی ہیں تاہم یہ بھی مکمل طور پر صحت مند ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں