جمہوریت کے نام پر چلنے والی حکومت صحافت کا گلا گھونٹ رہی ہے، خورشید شاہ
اسلام آباد :پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہاہے کہ جمہوریت کے نام پر چلنے والی حکومت صحافت کا گلا گھونٹ رہی ہے۔سینئر صحافی ضیاء الدین کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ ضیا ء یا ایوب، مشرف یا یحییٰ کا دور ہو،ضیاء لدین نے جمہوریت کیلئے جدوجہد کی،ضیاء الدین کا ویژن پاکستان کے ایشوز پر ہماری بڑی مدد کرتا تھا،آج بھی اس مشکل دور میں ضیاء لدین کے فالورز موجود ہیں،۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے نام پر چلنے والی حکومت صحافت کا گلا گھونٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہ اکہ ضیالدین کا ساٹھ سالہ کیریئر اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ پاکستان میں اچھے صحافی موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صحافت ایک مشکل ترین کام ہے،ضیالدین نے اپنی عمر میں چار مارشلاؤں کا سامنا کیا،جن حالات سے پاکستان گذر رہا ہے اس میں قلم کے جہاد کی ضرورت ہے،سیاست دانوں کیلئے صحافیوں کا قلم مشعل راہ ہے


