بیلہ، پولیس کی کارروائی، نان کسٹم پیڈ کار برآمد،ڈائیور گرفتار

بیلہ :بیلا پولیس کی کاروائی نان کسٹم پیڈ کار برآمد ڈرائیور گرفتار مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ محمد ایوب خان اچکزئی کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت پر ایس ایچ او بیلہ حاصل خان قمبرانی نے اپنی پولیس پارٹی ایس آی محمد ہارون حوالدار محمد رفیق بندیچہ نصر اللہ سومار خان رحیم بخش عطا اللہ سمیع اللہ کے ہمراہ آر سی ڈی شاہراہ نمی چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ کوئٹہ سے کراچی جانے والی نان کسٹم پیڈ وٹس کار نمبر yJ109کو قبضے میں لے کر ڈرائیور ولی جان ولد عبدالقادر سکنہ چرباد یزئی پشین کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں