مری قبائل کا بلوچ رہنماء حیربیار مری کی اہلیہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار

کوئٹہ:مری قبائل کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہاہے کہ جرمنی میں بلوچ قوم دوست رہنما حیربیارمری کی اہلیہ کی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا دکھ کی اس گھڑی میں خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے واضح رہے کہ بلوچ قوم دوست رہنما حیربیار مری کی اہلیہ جرمنی کے شہر فرنکفرٹ میں وفات پاگئیں جہاں انہیں علاج کے لیے اکیس دسمبر کو لندن سے ایمرجنسی میڈیکل فلائٹ کے زریعے جرمنی لایا گیا تھا حیربیار مری کی اہلیہ سے کینسر جیسی موذی مرض میں مبتلا تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں