یمن کے صوبہ مآرب میں حوثی ملیشیا کے 243جنگجو ہلاک،20گاڑیاں تباہ

صنعاء : یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مآرب میں حوثی ملیشیا کے خلاف 24 گھنٹوں کے اندر 42 ٹارگٹڈ کارروائیاں کی ہیں۔جس میں ملیشیا کی 20 فوجی گاڑیاں تباہ جب کہ حوثیوں کے 243 دہشت گرد عناصر ہلاک کر دیئے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں عرب اتحاد کا کہنا تھا کہ آپریشن کا نفاذ خطرے اور فوجی ضرورت کے اصول کے جواب میں کیا گیا۔ یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے بتایاہے کہ جازان پر حوثی ملیشیا کی جانب سے فائر کیے گئے ایک گولے کے گرنے کے نتیجے میں ایک سعودی شہری اور ایک یمنی باشندے کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل کرنل محمد الحمادی نے بتایا کہ گولہ ناری سے سات شہری زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ حوثیوں کی گولہ باری سے دو دکانوں اور 12 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ترجمان نے کہا کہ عرب اتحاد نے بین الاقوامی اور انسانی قانون کے دائرہ کار میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کی تیاری شروع کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ مملکت کی سرزمین پر شہریوں اور رہائشیوں دونوں کے تحفظ کے لیے سختی سے نمٹیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں