بلاتعصب رنگ و نسل و سیاست سے بالاتر ہوکر بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا گیا، نورمحمد دمڑ

کوئٹہ: بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقے کے دونوں اضلاع ہرنائی و زیارت کے مختلف محکموں میں سینکڑوں بیروزگار نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار فراہم کیا گیا اورشاہد تاریخ میں پہلی دفعہ میرے حلقہ انتخاب کے ضلع ہرنائی میں محکمہ تعلیم کے نان ٹیچنگ کی خالی اسامیوں پر معذور، اقلیتی برادری، اور خواتین کوٹے پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے معذوروں، خواتین اور اقلیتی برادری کے افراد کو سرکاری پالیسی کے مطابق کوٹے پر عمل درآمد کویقینی بناتے ہوئے انہیں تعینات کیا گیا ہے حلقے کے دونوں اضلاع زیارت و ہرنائی میں بلاتعصب رنگ و نسل و سیاست بالاتر ہوکر بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا گیا جوکہ کئی سالوں سے روزگار کی تلاش میں در،در کی ٹھوکرے کھارہے تھے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو میرٹ پر باعزت روزگار کی فراہمی کیلئے کوشاں ہوں ان خیالات کااظہار انہوں نے محکمہ تعلیم ضلع ہرنائی کے نان ٹیچنگ کے خالی اسامیوں پر نئے تعینات ہونے والے نوجوانوں میں آرڈر تقسیم کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب سے صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ڈسرکٹ ایجوکیشن آفیسر مومن خان ترین، ڈسٹرکٹ آفیسرایجوکیشن غلام حیدر ترین، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر مشتاق احمد ترین، صوبائی وزیر کے قانونی مشیر بی اے پی کے سنیئر رہنماء عبدالناصر ترین ایڈوکیٹ،بی اے پی ضلع ہرنائی کے صدر حاجی ملک غلام جان ترین، ضلع زکواۃ چیئرمین سید شادی گل بخاری، بی اے پی ضلع ہرنائی کے جنرل سیکرٹری گلاب نور کاکڑ، سماجی رہنماء شیرباز خان ترین، الیاس ترین سمیت بی اے پی ضلع ہرنائی کے عہدیداران،کارکنان اور نئے تعینات ہونے والے نوجوانوں کی کثیرتعداد میں موجود تھے تقریب سے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے تمام محکموں کے خالی آسامیوں پرجلد تعیناتیاں عمل میں لائی جائیں گی جس سے صوبے کے بے روزگار نوجوانوں کو بڑی تعداد میں میرٹ پر روزگار دیا جائے گااور صوبے کے تعلیم بیروزگارنوجوانوں میں پائی جانے والے بے چینی دور ہوجائیگی صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ زیارت و ہرنائی میں کافی عرصے سے نوجوانوں پر روزگار کی فراہمی کی دروازے بند کئے گئے تھے لیکن جب سے بی اے پی کی حکومت برسراقتدار آئی ہے ہم نے اپنے حلقے کے دونوں اضلاع زیارت و ہرنائی کے نوجوانوں کیلئے روزگار کے دروازے کھول دیئے ہے ابتک دونوں اضلاع کے مختلف محکموں میں سینکڑوں نوجوانوں کو خالی اسامیوں پر تعینات کیا گیا اور مزید سینکڑوں اسامیاں مشتہر ہوچکی ہے جن پر بھی بہت جلد میرٹ پر تعیناتیاں ہونگے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ محکمہ تعلیم ضلع ہرنائی کے نان ٹیچنگ کے اسامیاں کافی عرصے سے خالی تھے جس کی وجہ سے محکمہ تعلیم ضلع ہرنائی کو بھی کئی مسائل و مشکلات و سٹاف کی کمی کا سامنا تھا اب خالی اسامیوں پر89 افراد کو تعینات ہونے سے محکمہ تعلیم کی مشکلات میں بھی کمی ہوگی نئے تعینات ہونے والے نوجوانوں نے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کو مٹھائی پیش کی اور صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ کا میرٹ پر روزگار کی فراہمی پر انکا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں