قلات میں ترقیاتی اسکیمات کا جال بچھایا جا رہا ہے، ضیاء لانگو

کوئٹہ:قلات خالق آباد میں ترقیاتی اسکیمات کا جال بچھایا جارہا ہے عوامی اسکیمات پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہے ان خیالات کا اظہارمشیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو کے فنڈز سے خالق آباد قلات میں جاری ترقیاتی اسکیمات کے کمیٹی ممبران میر منظوراحمد لانگو، بلوچستان عوامی پارٹی قلات کے ضلعی صدر بابو رمضان لانگو، انجینئر ریاض لانگو ودیگر مشیرداخلہ میرضیااللہ لانگو کی خصوصی ہدایت پر قلات خالق آباد میں جاری ترقیاتی اسکیمات کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ ایکسیئن سہیل باروزئی، ایس ڈی او محمد رمضان لانگو، جنرل سیکریٹری عنایت اللہ بابر،سیف اللہ محمد حسنی ودیگر تھے انہوں نے کہاکہ کلی گزک، کلی محمودگہرام، کلی غوث آباد، ودیگر کلیوں کے واٹر سپلائی اسکیمات کا دورہ کیا گیا اس کے علاوہ قلات نیمرغ ودیگر علاقوں میں ترقیاتی اسکیمات کا دورہ کیا گیا جس پر متعلقہ محکموں کے آفیسران سے ملاقات کرکے اسکیمات کو جلد اور معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہرممکن اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا متعلقہ آفیسران نے عوامی ترقیاتی اسکیمات میں کسی قسم کی سمجھوتہ نہ کرنے کی ہرممکن یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیااللہ لانگو بلاتفریق پورے ضلع میں عملی اقدامات اٹھائے ہوئے ہیں صحت،تعلیم، آبنوشی،سڑکوں کا جال بچھانے کے علاوہ گیس وبجلی کے حوالے سے اقدامات روز روشن کی طرح عیاں ہے مشیرداخلہ میرضیااللہ لانگو کی عوام دوست اور علاقہ دوست اقدامات زمین پر موجود ہیں اس سے قبل سابق وزیر خزانہ بلوچستان میر خالد خان لانگو نے بھی قلات خالق آباد میں بے شمار اور تاریخی اقدامات اٹھائے گئے تھے لیکن اس سے قبل منتخب نمائندوں نے عوام کو یکسر نظرانداز کرکے علاقہ اور عوام کو پسماندگی میں دھکیلے تھے لیکن میر خالد خان لانگو اور میر ضیا اللہ لانگو نے عوام کی جانب سے دی جانے والی مینڈیٹ پر پورا اترتے ہوئے نمائندگی اور لیڈر ہونے کا حق ادا کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں