ریکوڈک کو ایک منصوبے کے تحت بیچنے کی کوشش کی جارہی ہیں، نواب اسلم رئیسانی

مستونگ:چیف آف سراوان سابق وزیراعلی بلوچستان ورکن صوبائی اسمبلی نواب محمداسلم خان رئیسانی نے کہاہے کہ ریکوڈک کو ایک منصوبے کے تحت بیچنے کی کوشش کی جارہی ہیں،ریکوڈک بلوچستان و بلوچ قوم کا قیمتی اثاثہ ہے اسے کوڑیوں کے باو فروخت کرنے کی ہر سازش ناکام بنایاجائیگا،سیندک منصوبے سے نہ مقامی لوگوں کو کوئی فائدہ پہنچ سکا اور نہ ہی بلوچستان کے عوام کی حالت بدل سکی،ریکوڈک منصوبہ ہم خود کامیاب کرسکتے ہیں ہمارے پاس انجینئرز و افرادی قوت کی کمی نہیں،ریکوڈک منصوبے کے فروخت کے خلاف سی ایم شپ کے دوران بھی مخالفت کی اور اب بھی مخالفت کرینگے،ریکوڈک منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے صوبائی و ملکی سطح پر ریفائزری بناکربلوچستان کے ہزاروں بیروزگار انجینئرز و دیگر کیلئے روزگار دیاجاسکتاہے اور ہمارے پاس دیگر غیرملکی کمپنیوں سے زیادہ لائق و قابل افراد کی کوئی کمی نہیں ہیں،جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کیلئے مرکزی جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے دعوت دیا ہم نے کچھ وقت مانگاہیں، کیونکہ میرے حمایتیافتہ دوست بلوچستان بھر کے مختلف علاقوں میں ہیں، بعض دوست مختلف جماعتوں سے منسلک ہیں اور بہت سے قبائلی دوست ہیں انکے ساتھ صلاح مشورے کا سلسلہ جاری ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما و سابق سٹی ناظم میر سکندرخان ملازئی،صالح محمدباروزئی،،سراوان پریس کلب کیصدر فیض درانی و دیگر وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔چیف آف سراوان نواب محمداسلم خان رئیسانی نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن ملک کا سینئر اور بااصول سیاست دان ہے وہ ملک اوع جمہوریت کو بچانے والی ملکی سطح کے سیاسی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ ہیں، جوسیاسی و پارلیمانی جدوجہد کررہے ہیں، نواب محمداسلم خان رئیسانی نے کہاکہ رہکوڈک و دیگر بلوچستان کے وسائل پر بلوچستان کے عوام کی حق پر بات کرتے رہے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہیں گے،وفد سے مستونگ کے سیاسی و علاقائی اور عوام مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔چیف آف سراوان نواب محمداسلم خان رئیسانی نے کہاکہ ہمیشہ جو میرے بس میں ہوسکا ہے میں نے مستونگ کے عوامی مسائل کے حل کیلئے ہرممکن کوشش کی،اور بہت جلد مستونگ میں ٹراماسینٹر کے قیام سمیت پینے کی پانی سمیت دیگر بنیادی عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں