ملک کی معیشت میں تاجر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،رحیم کاکڑ

کوئٹہ:مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدرعبدالرحیم کاکڑ نائب صدر و ترجمان میر یٰسین مینگل نے مستونگ کا دورہ کیا ضلعی سرپرست اعلیٰ مرکزی انجمن تاجران مستونگ حاجی محمد انور شاہوانی صدرثناء بلوچ اور کابینہ کے دیگر اراکین سے ملاقات کی اور تاجروں سے بات چیت کیا انجمن تاجران مستونگ کے نومنتخب صدرثناء بلوچ اور کابینہ کے دیگر اراکین کوکامیابی پرمبارکبادپیش کی اس موقع پرضلعی سینئرنائب صدررحیم جان بنگلزئی جنرل سیکرٹری محمدیوسف محمدشہی خازن محمدداؤدعرف بابل لہڑی حاجی عبدالغنی محمدحسنی نائب صدر اول حاجی عبدالعزیزشاہوانی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری طارق شاہوانی سینئر جوانٹ سیکرٹری مہراللہ بنگلزئی آفس سیکرٹری نزیر احمد نورزئی رابط سیکرٹری حاجی محمد اسحاق محمدشہی نائب صدر سوئم سعداللہ بنگلزئی میڈیا کوآرڈینیٹر ملک فضل دھوار میڈیا کوآرڈینیٹر خان جان بنگلزئی حاجی طالب ملاخیل حاجی محمد افضل محمدشہی اورکابینہ کے دیگر اراکین اور کثیر تعداد میں تاجر برادری شریک ہوئے مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے کہا کہ ثناء بلوچ ایک ینگ مین ہے انکی کامیابی سے تاجربرادری کوبہت سے توقعات ہے اورتاجر برادری کہ حقوق کیلئے ہر میدان میں خود کھڑے ہیں تاجر کی خوشحالی سے عوام کی خوشحالی وابستہ ہے اگرتاجرکمزورہواتوملک کمزور ہوگا انھوں نے کہاکہ ملک کی معیشت میں تاجر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جب تک تاجربرادری کوریلیف نہیں ملتا قوم کوریلیف نہیں مل سکتا انھوں نے کہاکہ صوبہ کے تنظیم ہرممکن تعاون کیلئے ضلعی صدر ثناء بلوچ اورانکی ٹیم کے ساتھ ہے اس موقع پر حاجی انورشاہوانی اور صدرثناء بلوچ نے صوبائی صدراورانکے وفدکاشکریہ اداکیاکہ انھوں نے ہماری حوصلہ افزائی کیا مرکزی انجمن تاجران مستونگ اور مرکزی انجمن تاجران بلوچستان مل کرصوبے کے تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہمشہ کردار ادا کرینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں