حب شہر اورمضافاتی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش

لسبیلہ:حب شہر اور ضافاتی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش نشیبی علاقے زیر آب آگئے بارش ہونے اور سرد ہوائیں چلنے کے سبب سردی میں اضافہ ہوگیا جبکہ شہریوں گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے اور شہر کی مارکٹیں اور دکانیں شام ہوتے ہی بند ہونا شروع ہو گئے عشاء کے بعد شہر میں سناٹا چھا گیا اور ایک مرتبہ پھر سے شہریوں نے اپنے گرم کپڑے نکال دیئے،بارش کا پہلا قطرے نے Kالیکٹرک کے کارکردگی کا پول کھول دیا کئی گھنٹے تک بجلی غائب رہی تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے گزشتہ دنوں 26دسمبر سے ملک سمیت بلوچستان کے بعض علاقوں میں کہیں موسلاد کہیں تیز و ہلکی بارش اور برفباری کے پیشگوئی کے بعد کراچی سے ملحقہ بلوچستان کے صنعتی شہر حب اورمضافاتی علاقوں میں پیر کے اعلیٰ الصبح ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا اور دوپہر کے بعد موسلادھار بارش کے بارش کے بعد شہر کے نشینی علاقے زیر آب آگئے بارش شروع ہوتے سرد ہوائیں چلنے سبب سردی میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہو گیا اور سردی بڑھتے ہی شہری اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے اور شہر کے تجارتی وکاروباری مارکیٹیں اور دکانیں بند ہونا شروع ہو گئے اور عشاء کے بعد شہر میں سناٹا چھاگیا دوسری جانب بارش کا پہلا قطرہ زمین پر گرتے ہی پورے شہر کی بجلی غائب ہو گئی اور کئی گھنٹے گزرنے کے بعد جزوی طور پر بحا ل ہو گئی جبکہ بعض علاقوں میں رات گئے تک بجلی بحال نہ ہوسکی جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی ومشکلات کا سامنا کرنا پڑادوسری طر ف حب شہرا ور مضافاتی علاقوں میں بارش کے بعد یخ بستہ ہوائیں چلنے بعد شہریوں نے ایک مرتبہ پھر سے اپنے گرم کپڑوں کو استعمال میں شروع کردیئے جبکہ محکمہ موسمیات نے حب شہر سمیت بلوچستا ن کے مختلف میں مزید تین بارشیں جاری رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں