ہزارگنجی فروٹ و سبزی مارکیٹ کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے،سردار صالح بھوتانی

کوئٹہ:ہزارگنجی فروٹ و سبزی مارکیٹ کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے اقدامات اْٹھائے جائیں گے تاجروں، زمینداروں، کمیشن ایجنٹس اور دیگر مزدوروں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائے گی سینئر صوبائی وزیر و وزیر بلدیات بلوچستان سردار صالح بھوتانی سے آل بلوچستان آڑھتیان فروٹ اینڈ ویجیٹبل کمیشن ایجنٹ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ظاہر بڑیچ کی قیادت میں وفد نے پیر صاحب ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی ملاقات کی وفد میں چیئرمین سیدرازمحمد آغا جنرل سیکرٹری حاجی ظہورکاکڑ، پیر صاحب پیر ضیاء،ودیگر شامل تھے وفد نے انہیں ہزارگنجی فروٹ مارکیٹ میں بنیادی مسائل سے انہیں آگاہ کیا مسائل میں کراچی روڈ کی مرمت صفائی،بجلی، سیوریج سسٹم ودیگرمسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا صوبائی وزیر سردار صالح بھوتانی نے کہاکہ ہزارگنجی ایک اہم تجارتی مرکز ہے جہاں پر عوام،تاجروں، زمینداروں، مزدوروں ٹرانسپورٹرز ودیگر کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے موجودہ حکومت ہزارگنجی مارکیٹ سمیت صوبہ بھر کی مسائل کے حل کے لئے عملی منصوبہ بندی کررہی ہے جس کے جلد نتائج سامنے آئیں گے میں ہزارگنجی مارکیٹ کے ان بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیے وزیراعلیٰ ومتعلقہ ذمہ داروں سے ملکر حل کرنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاؤں گا انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ان مسائل پر سنجیدگی سے غور کرکے انہیں جتنی جلدی ممکن ہوسکے حل کیا جائے گا وفد نے صوبائی وزیر کا ہزارگنجی مارکیٹ کے مسائل کے حل کے لیے دلچسپی لینے کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں