اسرائیل کا الاذقیہ پر فضائی حملہ،ایک شامی فوجی ہلاک
دمشق:شام کے حکومتی میڈیا نے کہاہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے اس کے بندرگاہی شہر الاذقیہ کے بعض ٹھکانوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ اس حملے میں شام کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا اور اس کے علاوہ کچھ مالی نقصان بھی ہوا،شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق منگل کی علی الصبح اس کے بندرگاہی شہر الاذقیہ پر ایک اسرائیلی فضائی حملہ ہوا، رواں ماہ میں یہ دوسری بار ہے جب ملک کے سرکاری میڈیا نے اس شہر پر اس طرح کے حملے کی خبر دی ہو
Load/Hide Comments


