سیاسی مزاحمت کے ذریعے بلوچستان کے وسائل کا تحفظ کیا جا سکتا ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ:سیاسی مزاحمت کے زریعے بلوچستان کے وسائل کا تحفظ کیا جاسکتا ہیے۔نیشنل پارٹی ٹھپہ مافیا کے ذریعے مسلط کردہ جعلی نمائندوں کو بلوچستان کے بیش بہا قیمتی وسائل کے حوالے سے بلوچ مفادات کے برخلاف کسی معائدہ کی اجازت نہیں دیگی۔ نیشنل پارٹی قوم پرست جمہوریت پسند و ترقی پسند اکابرین کی فکر کا وارث ہیے۔ قلات میں نیشنل پارٹی کو فعال اور منظم بنایا جاہیگا ان خیالات اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی سینیئر نائب صدر میر کبیر محمد شہی صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ مرکزی انفارمیشن سیکرٹری اسلم بلوچ میر یعقوب لانگو صوبائی انفارمیشن سیکرٹری علی احمد لانگو بی ایس او کے مرکزی چہرمین زبیر بلوچ ستار لانگو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نیشنل پارٹی ضلع قلات کی نو منتخب کابینہ کونسل کے اتفاق رائے سے تشکیل دی گئی جس کے مطابق ضلعی صدر عبدالستار لانگو نائب صدر اقبال محمد حسنی جنرل سیکرٹری کامریڈ ظہور بلوچ ڈپٹی سیکرٹری میر سعادت لانگو رابطہ سیکرٹری عطا الرحمان محمد شہی انفارمیشن سیکرٹری فضل محمد شہی سوشل میڈیا سیکرٹری اعجاز بلوچ لیبر سیکرٹری ڈاکٹر عبدالمالک فنانس سیکرٹری میر نعمت لانگو خواتین سیکرٹری مائرہ بلوچ یوتھ سیکرٹری زائد بلوچ منتخب ہوئے۔ مقررین نے کہا کہ بلوچستان کے مجموعی عوام میں نیشنل پارٹی کو پزیرائی حاصل ہیے جھاو اور خاران کے جلسوں میں عوام کی ہزاروں افراد کی شمولیت نے ثابت کردیا کہ نیشنل پارٹی پہلے بھی عوام کی نمائندہ جماعت تھی آج بھی نمائندہ جماعت ہیے۔ انہوں نے واضع کیا کہ وفاق کے عزائم ہمیشہ سے صوبوں کے مفادات کے برخلاف رہیے ہیں ان عزائم کی تکمیل کے لیئے الیکشن 2018میں ٹھپہ ماری کے ذریعے عوامی نمائندوں کو روک کر ایسے کٹھ پتلی لائے گئے جن سے تمام ناجائز کام لیئے جارہیے ہیں۔ ترقی و خوشحالی اپنی جگہ اب معیشت کا حال یہ ہوا ہیکہ مہنگائی بیروزگاری سے تنگ لوگ خودکشی پہ مجبور ہورہیے ہیں بدحالی اور بدامنی روز بروز بڑھ رہا ہیے۔اداروں کو اقربا پروری و مداخلت کے ذریعے مفلوج بنادیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس اسمبلی میں بلوچستان کی مایہ ناز سیاسی شخصیات سیاسی اقدار و روایات فروغ دیا اس بلوچستان اسمبلی کی توقیر کو روندھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018کی انتخابات میں جعلی نمائندوں کو سلیکٹ کیا گیا ہے وہ عوامی غیض و غضب کے خوف سے علاقوں میں جا نہیں جاسکتے۔ مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچ سیاست کی میراث ہے جو اکابرین کی شعوری و فکری تسلسل ہے۔نومنتخب کابینہ قلات میں پارٹی کی تنظیم کو منظم و متحرک کریں۔اور عوام کو نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم میں متحد کریں۔کیونکہ نیشنل پارٹی ہی قومی و نمائندہ جماعت ہے۔اخر میں نومنتخب کابینہ سے حلف نیشنل پارٹی کے مرکزی سنئیر نائب صدر میر کبیر احمد محمد شہی نے لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں