بر اعظم افریقہ کورونا کے ساتھ ملیریا کی لپیٹ میں، دوگنی اموات کا خدشہ، ڈبلیو ایچ او

جینیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران افریقہ میں ملیریا سے دگنی اموات کا خدشہ ہے، ویکسینیشن نہ ہونے پر خسرہ اور پولیو ویکسین نہ لگائی گئیں تو یہ بیماریاں پھر سے سر اٹھا سکتی ہیں۔بین الاقوامی میڈیا نے ڈبلیو ایچ او کے حوالے سے کہا ہے کہ رواں سال کیڑے مار ادویات کی فراہمی میں رکاوٹوں کی وجہ سے مچھروں کے کاٹنے سے ملیریا پھیل سکتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ فوری اقدامات نہ کیے تو براعظم افریقہ میں ملیریا سے پچھلے سال کی نسبت دگنی اموات واقع ہو سکتی ہیں۔ڈبلیو ایچ او افریقہ کے ڈائریکٹر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رواں سال سب صحارا افریقہ میں ملیریا سے ساڑھے 7 لاکھ سے زیادہ اموات ہو سکتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ 2000 کے بعد سب سے زیادہ اموات ہوں گی۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس نے خبردار کیا ہے کہ خسرہ اور پولیو ویکسین نہ لگائی گئیں تو یہ بیماریاں پھر سے سر اٹھا سکتی ہیں۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس 115 اضلاع میں پھیل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا سب سے زیادہ پھیلا پنجاب اورسندھ میں ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے یہ بات دفتر خارجہ میں منعقدہ کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے اپنے خطاب میں خبردار کیا کہ اگر کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مثر اقدامات نہ کیے گئے تو جولائی تک پاکستان میں دو لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان میں صحت کا نظام پہلے ہی دبا ؤکا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں