بلوچستان میں 80 ارب روپے میں سے صرف 25 ارب روپے خرچ ہوسکے، با بر مو سیٰ خیل
کوئٹہ: ویمن میڈیا سینٹر کے زیر ِاہتمام کوئٹہ میں جاری تربیتی ورکشاپ کے چوتھے روزمیڈیا سے تعلق رکھنے والی شہر کی مختلف جامعات کی طالبات اور خواتین صحافیوں کو بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کا دورہ کروایا گیا جہاں ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسی خیل نے خوش آمدید کہا اور طالبات کے سوالوں کے جوابات دئیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریکوڈک پر تمام فریقین متفق ہیں کچھ لوگ اس پر منفی سیاست کررہے ہیں معاملہ عدالت میں ہے ہمیں امید ہے وفاق بلوچستان کے حق میں بہتر فیصلہ کرے گاصوبے کی ترقی کے حوالے سے ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ حکومت کی تبدیلی سے بھی ترقیاتی کاموں میں تاخیر ہوجاتی ہے وزیراعظم نے فنڈز میں اضافے کی یقین دہانی کرائی ہے چھ سو ارب روپے صحیح استعمال ہوئے تو بلوچستان ترقی کرے گاآزادی اظہارِ رائے کے موضوع سے جاری پانچ روزہ ورکشاپ 31 دسمبر تک جاری رہیگی جس کا بنیادی مقصد خواتین کو صحافت کیشعبے میں باصلاحیت بنانا اور عملی طور پر کام کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔


