حکومت نے پارلیمنٹ کو حقیقی معنوں میں ربڑ اسٹیمپ بنا دیا ہے،سردار یعقوب ناصر
لورالائی: پی ڈی ایم کے رہنماء و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ کو حقیقی معنوں میں ربڑ اسٹیمپ بنا دیا ہے آئین کی مسلسل خلاف ورزی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کررہے ہیں وہ اسمبلی کے اسپیکر سے کم پی ٹی ائی کے اسپیکر بن گئے ہیں جنکے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا ضروری ہو گیا ہے جس پر پی ڈی ایم اور اپوزیشن کے دیگر جماعتیں سنجیدگی کے ساتھ غور کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں صدارتی آرڈینیس جو کہ ایکسپائر ہوچکے تھے کو عجلت میں پیش کرنا ائین کی سراسر خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ بائیس کروڑ کے ایوان کو بے توقیر کرنے کی ہر سازش ناکام بنا دینگے انہوں نے کہا کہ منی بجٹ پیش کر دیا گیا ہے جسکے خلاف بھر پور مخالف اور اسکے سامنے رکاوٹ بن جائینگے انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بنک کو اس بل کی کامیابی سے یہ براہ راست ائی ایم ایف کے تحویل میں چلا جا ئیگا انہوں نے کہا کہ منی بجٹ سے مہنگائی میں بے تحاشا اضافہ ہوگا اور اس سے قوم کی کمر ٹھوٹ جائیگی ہم مزید مہنگائی برداشت نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ حکومت اس وقت اقلیت میں ہے پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کھو چکی ہے اسے منی بجٹ سمیت فیگر قوانین کو پاس کرنے میں شدید مشکلات کا سا،منا کرنا پڑیگا عوامی رد عمل کا سامنا حکومت کسی صورت نہیں کرسکتی جسکے باعث حکومتی وزراء میاں نواز شریف میاں شہباز شریف مریم نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے خلاف اخلاق سے گری ہوئی باتیں کر رہے ہیں لیکن حکومت جو کچھ بھی کرے شکست سے کسی صورت نہیں بچھ سکتی انہوں نے کہا کہ عمران خان کو لانے والے بھی اب پچھتاوا کررہے ہیں ہم کسی صورت ڈیل نہیں کرینگے ملک میں صاف و شفاف الیکشن کیلئے بااختیار الیکشن کمیشن اور غیر جانبدار نگراں حکومت کا قیام ضروری ہے اسکے بغیر ہم الیکشن میں قدم ہی نہیں رکھیں گے ملک کی معاشی و سیاسی حالات انتہائی خراب ہیں جس سے ملک ڈوب رہا ہے عمران خان نے پہلے کشمیر کا سودا کیا دوسرا کام قوم پر مہنگائی مسلط کرنے کیلئے ملک کو معاشی طور پر تباہ وبرباد کرنا عالمی سازش ہے عوام عمران خان کے ٹیکس پر ٹیکس سے تنگ آچکی ہے عوام کی زندگی کو جان بوجھ کر آجیرن بنانے کی سازش ائی ایم ایف اور عالمی بنک کے ایماء پر ہورہا ہے انہی مالیاتی اداروں اور دیگر عالمی قوتوں کے مشترکہ کوششوں نے قوم پر جعلی الیکشن کے زریعے عمران خان اور انکی ٹیم کو قوم پر مسلط کیا گیا جسکے نتائج کا سامنا آج 22 کروڑ عوام بھگت رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کو بہت کچھ ہونے جارہا ہے ہم نے درست وقت کا انتخاب بلکل ٹھیک کیا ہے پی ڈی ایم الیکشن میں بھی انتخابی اتحاد کریگی اور پی ٹی ائی کو ملک بھر میں شکست دینگے


