دکی، ڈاکوؤں نے بندوق کی نوک پر ٹرک ڈرائیور کو لوٹ لیا

دکی: دکی میں پرانا ایف سی کانٹے کے مقام پر ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ٹرک ڈرائیور کو لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز تین مسلح ڈاکوؤں نے ٹرک ڈرائیور حکیم ساکن لورالائی سے ایک لاکھ تیرانوے ہزار روپے اسلحہ کے زور پراس وقت چھین لئے جب وہ لورالائی سے دکی آ رہے تھے واقع گزشتہ روز علی الصبح چھ بجے پیش آیا ہے پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں