وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ دھماکے کی مذمت، مجرم سخت سزا کے مستحق ہیں

کوئٹہ:وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ سائنس کالج چوک کے قریب بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے سخت سزا کے مستحق ہیں عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں میر عبدالقدوس بزنجو نے دہشت گردی کی کارروائی کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے سخت سزا کے مستحق ہیں۔ میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبائی دارلحکومت کے سیکیورٹی انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکورٹی انتظامات اور واقعہ سے متعلق آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی انہوں نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی زمہ داری ہے۔عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔وزیراعلی نے صوبائی مشیر داخلہ کو شہر کے سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیکر مزید موثر بنانے اور زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر صحت زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی سہولتوں کی فراہمی کی نگرانی کریں۔
کوئٹہ (آئی این پی) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کوئٹہ بم دھماکے کے نتیجے زخمی ہونے والے افراد پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا. اپنے ایک بیان میں گورنر بلوچستان نے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد عناصر ایسے بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ بم دھماکے میں ملوث عناصر کی جلد گرفتاری کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں۔ انہوں نے زخمیوں کو تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے متعلقہ افراد کو ہدایت کی. گورنر بلوچستان نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں