مچھ، انتظامیہ کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار

مچھ:مچھ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے مبینہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار چرس برآمد سماج دشمن عناصر سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی ایس ایچ او مچھ کا میڈیا سے گفتگوتفصیلات کیمطابق ڈی آئی جی نصیر آباد رینج پرویز احمد چانڈیو اور ایس پی کچھی نوراحمد رند کی ہدایات پرتحصیل مچھ کو منشیات سے پاک کرنے کا مشن جاری ہے جس کے نتیجے میں مچھ شہرمیں منشیات فروش اورسمگلرز کو گرفتار کرنے کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں اسی سلسلہ میں ایس ایچ او مچھ محمد یعقوب عباسی نے سی آئی اے انچارج اے ایس آئی محمد طارق امیراور عبدالخالق ابڑو بمعہ اپنے دیگر ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ریڈ کیا تو دینار خان نامی مبینہ منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکیاس سے 195گرام چرس برآمد کرلیا جبکہ مزید تلاشی لینے پر منشیات فروشی سے حاصل کرنے والے نقد 800روپے رقم برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمات درج کر کے حوالات میں بند کردیا ایس ایچ او مچھ محمد یعقوب عباسی نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں جاری رہیں گی علاقے کو منشیات اور دیگر سماج دشمن عناصر سے پاک کرنے کیلئے کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی مچھ کے عوامی حلقوں نے مچھ پولیس کی منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈان کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پولیس مچھ شہر کو سماج دشمن عناصر سے پاک کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں