سبی، محکمہ جنگلات کے آفیسران کی من مانی، بغیر وجہ بتائے ٹینڈر منسوخ

سبی:سبی محکمہ جنگلات کے آفیسران کی من مانی، بغیر وجہ بتائے ٹینڈر منسوخ، مقامی ٹھکیداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، عوامی حلقوں کی جانب سے ٹینڈر منسوخی پر چہ مگوئیاں جاری، بغیر وجہ بتائے ٹینڈر منسوخ کرنا کرپشن کی راہ ہموار کرنے کے مترادف ہے، اہلیان سبی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات کی جانب سے گزرشتہ روز جمعرات کو ہونے والے ٹینڈرز بغیر وجہ بتائے اچانک منسوخ کر دیئے گئے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ٹینڈر کی منسوخی من پسند ٹھیکیداروں کا ٹینڈر والے دن نہ پہنچنا ہے۔ محکمہ جنگلات کے افسران کی جانب سے اس غیر متوقع اور بغیر وجہ بتائے ٹینڈرز کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کر دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔ بغیر وجہ بتائے ٹینڈر منسوخ کرنے کی وجہ سے ٹھیکیداروں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے ٹینڈر منسوخ کئے جانے پر چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ اہلیان سبی کا کہنا ہے کہ بغیر وجہ بتائے ٹینڈر منسوخ کرنا کرپشن کی راہ ہموار کرنے کے مترادف ہے۔ جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ عوامی حلقوں نے حکام بالا سے اس معاملے پر نوٹس لے بغیر وجہ بتائے ٹینڈر منسوخ کرنے اور کرپشن کی راہ ہموار کرنے والے محکمہ جنگلات کے متعلقہ آفیسران کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں