پی ڈی ایم نے حکومت کا پیش کردہ منی بجٹ مسترد کر دیا ہے، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ : پا کستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے مر کزی ترجمان وجمعیت علما ء اسلام کے سابق سینیٹر مو لانا حا فظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے حکومت کا پیش کردہ منی بجٹ کو مسترد کردیاہے کیو نکہ منی بجٹ آئی ایم ایف کے دبا ؤاورشرائط پر پیش کیاگیاجوملک اور عوام کیلئے تباہی کا نسخہ اور مہنگائی کاخطرناک سیلاب ثابت ہوگا۔ اپنے جا ری کر دہ بیان میں مو لانا حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ منی بجٹ ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کا غلام بنانے کا مستند دستاویز ہے ثابت ہوگیا ہے کہ عمران خان پاکستانی عوام کا نہیں آئی ایم ایف کا نمائندہ ہے عوام کو یقین ہوگیا ہے کہ عمران خان الیکٹیڈنہیں سلیکٹیڈوزیراعظم ہے،الیکٹیڈ وزیراعظم اتنی بے دردی سے اپنے عوام کا استحصال نہیں کرسکتا، ہر چیز پر ٹیکس لگ گیا اب صرف قبرستان میں قبر پر ٹیکس لگنا باقی ہے،عمران نیازی آئی ایم ایف کے سامنے سرینڈرہوکر ایمانداری کیساتھ،ڈٹ کر لیٹ چکا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے حکومت کا پیش کردہ منی بجٹ کو مسترد کردیاہے کیو نکہ منی بجٹ آئی ایم ایف کے دبا ؤاورشرائط پر پیش کیاگیاجوملک اور عوام کیلئے تباہی کا نسخہ اور مہنگائی کاخطرناک سیلاب ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں