پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن29جنوری لسبیلہ حب کا دورہ کرینگے
اوتھل؛پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے سربراہ وجمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی امیرمولانا فضل الرحمن 29 جنوری بروز ہفتہ کو لسبیلہ حب کادورہ کرینگے،جمعیت علماء اسلام ضلع لسبیلہ کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات حافظ حسین احمد مدنی کے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق قائد جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن 29 جنوری کو جامعہ اسلامیہ قاسم العلوم بھوانی حب میں علماء کنونشن دستارفضیلت کانفرنس سے خطاب کرینگے انکے علاوہ فخرجمعیت سینیٹر حضرت مولانا عبدالغفور حیدری،جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع،حضرت مولانا قمرالدین، سینیٹر حضرت مولانا فیض محمد سمانی،قومی اسمبلی میں جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈرنوجوان رہنماء،صاحبزادہ مفتی اسعدمحمود،قائد سندعلامہ راشد محمود سومرو،جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام سندھ،جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا آغامحمود شاہ شیریں بیان خطیب مولانا صبغت اللہ جوگی بھی خطاب فرمائیں گے۔


