مچھ، بولان کے سماجی شخصیت ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شامل
مچھ(آن لائن)مچھ بولان کے سماجی شخصیت محمد اختر سمالانی اپنے ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے نیشنل پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو غریب محکوم عوام کی بہتر طور پر ترجمانی کررہے ہیں شمولیت کیموقع پر اظہار خیال گزشتہ روز نیشنل پارٹی مچھ کے آرگنائزر حاجی محمد بقا سمالانی ڈپٹی آرگنائزر رحمت اللہ بگٹی سینئر رہنما خدائے رحیم بلوچ امان اللہ خلجی آغانقشبند ملک زاہد اقبال سمالانی ودیگر کی موجودگی میں مچھ بولان کے نوجوان سماجی شخصیات محمد اختر سمالانی فدا سمالانی علی اکبر سمالانی منیر احمد بلوچ اپنے ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا انھوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوامی مسائل کے حل کے لیے بلاتفریق جدوجہد کررہے ہیں جس سے متاثر ہوکر اپنے ہمدروں سے مشاورت کے بعد شمولیت کا فیصلہ کیا انشا اللہ کلی سلطان سمالانی کے مسائل کے حل کیلئے نیشنل پارٹی کے پلیٹ فام سے جدوجہد کریگی اور پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچانے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں گے۔


