مارب میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر عرب اتحاد کی شدید بمباری،49جنگجوہلاک

صنعاء : سعودی عرب کی قیادت میں سرگرم عرب اتحاد میں شامل فضائیہ نے مارب کے جنوبی محاذوں میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی۔ مشرقی البلق کا محاذ بمباری کا خصوصی ہدف تھا۔ادھر یمن کی قومی فوج اور حوثیوں کے خلاف مزاحمت کرنے والے دستوں نے مارب کے جنوبی اور مغربی محاذوں کو نشانہ بنایاہے۔ان کارروائیوں میں باغی ملیشیا کے 49جنگجو ہلاک اور100سے زائدززخمی ہوگئے جبکہ ان کے زیر استعمال فوجی گاڑیاں اور دیگر ساز وسامان تباہ کردیاگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس پیش رفت کے تناظر میں میدان جنگ میں موجود ذرائع نے بتایا کہ حوثی ملیشیا مارب کے مختلف محاذوں پر اپنی کمک میں اضافے کی کوششیں کر رہے ہیں۔عرب اتحاد نینے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مارب میں حوثی ملیشیا کے خلاف 19 حملے کیے گئے۔ مارب میں کیے جانے والے آپریشنز کے دوران حوثیوں کے زیر استعمال 11 فوجی گاڑیاں تباہ ہوئیں جبکہ 49زسے یادہ جنگجو مارے گئے۔درایں اثنا مرخہ اور الصفرا ڈائریکٹوریٹ کی شبوہ گورنری کے مغربی محاذوں پر العمالقہ بریگیڈ اور حوثی ملشییا کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپوں اور توپخانے سے گولا باری کا سلسلہ جاری ہے۔ شبوہ گورنری کی مغربی ڈائریکٹوریٹ کو باغیوں سے چھڑانے کے لیے بڑی پیمانے پر فوجی کارروائی کی تیاریاں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں