ریکوڈک حساس معاملہ ہے، منفی سیاست سے خوفناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں، ضیاء لانگو

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ ریکو ڈک منصوبے پر تنقید کے زریعہ منفی سیاست کرنے والے عوام اور صوبے سے دشمنی کررہے ہیں عوام دشمن پالیسیوں کے باعث انہیں انتخابات میں عوام نے بری طرح مسترد کیا اور انہیں شرمناک شکست سے دو چار ہونا پڑا آج اسمبلی میں انکا نام لیوا بھی کوئی نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی جانب سے تواتر کے ساتھ ریکو ڈک منصوبے پر بلاجواز تنقیدی رویہ اختیار کرنے کے ردعمل میں جاری کی گئی اپنے بیان میں کیا مشیر داخلہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر مالک بلوچ کی حیثیت ایک شکست خوردہ اور مایوسی کا شکار لشکر کے سپہ سالار کی ہے جسکی اپنی ہی ناقص حکمت عملی منفی پالیسیوں اور عوام دشمن اقدامات سے اسکا لشکر شکست سے دوچار ہوا اور باشعور عوام نے انکی پارٹی کو ہمیشہ کے لی? پارلیمانی سیاست سے باہر کر دیا انہوں نے کہا ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا نام صوبے کی تاریخ کے سب سے ناکام وزیراعلیٰ اور ایک مسترد سیاستدان کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جنہوں نے صوبے میں منفی اور غلط بیانی کے سیاسی کلچر کو متعارف کروایا اور پروان چڑھایا نیشنل پارٹی نے میر غوث بخش بزنجو اور میر حاصل خان بزنجو کی سوچ وفکر اور فلسفہ کو چھوڑ کر ڈاکٹر مالک بلوچ کی سیاست کی پیروی کی جو اسکی شکست و ریخت کی بنیاد بنی صوبائی مشیر نے کہا کہ ریکو ڈک ایک حساس معاملہ ہے جسے منافقت کی سیاست کی بھینٹ چڑھانے کے خوفناک نتائیج برآمد ہو سکتے ہیں موجودہ صوبائی حکومت معاملے کی حساسیت کے مطابق انتہائی بردباری اور سنجیدگی کے ساتھ اس منصوبے کو بلوچستان اور یہاں کے عوام کے بہترین مفاد کے لیئے برؤے کار لانے کے لیئے کوشاں ہیں صوبے کی عوام کی منتخب اسمبلی کو خصوصی سیشن میں ریکو ڈک پر بریفنگ دینے کا مقصد عوام کے نمائندوں کو اعتماد میں لیکر ان کی رائے اور مشاورت کا حصول بھی تھا اور صوبے کی تاریخ میں پیلی مرتبہ کسی بھی حکومت نے اس قسم کا مثبت اور جرات مندانہ قدم اٹھایا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے نمائندگی نہ رکھنے کے باوجود ڈاکٹر مالک بلوچ کو بھی خصوصی دعوت دی تاہم انہوں نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شرکت نہیں کی تاکہ اس پر تنقید کے زریعہ اپنی سیاسی دکان چلا سکیں جس میں انہیں کبھی کامیابی نہیں ہو گی صوبائی مشیر نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی حالت انتہائی قبل رحم ہو چکی ہے اور اب وہ ایک مرتبہ پھر ساحل و وسائل کا نعرہ لگا کر عوام کو بہکانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن انہیں یاد رکھنا چاہے کہ عوام باشعور ہو چکے ہیں اور انکا یہ سودا بکنے والا نہیں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں