تربت،گرفتاریوں کیخلاف احتجاج شاہراہ بلاک

تربت(نمائندہ انتخاب) ہیرونک اور تجابان اور دیگر علاقوں میں گرفتاریوں کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج،سی پیک شاہراہ بلاک، تحصیل تربت کے علاقے ہیرونک اورتجابان میں فورسز کی جانب سے گرفتاریوں کے خلاف علاقہ مکینوں نے سی پیک شاہراہ ایم 8تربت ہوشاپ سیکشن بلاک کردیا جس سے تربت سے کوئٹہ پنجگور ہوشاپ آمدورفت معطل ہوکررہ گئی، صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے مذکورہ علاقے میں جاکر لوگوں سے مذاکرات کیے اور دو گھنٹے کی طویل گفت و شنید کے بعد ڈی سی کیچ کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کرکے سی پیک شاہراہ کو آمدورفت کے لیے کھول دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں