مہنگائی میں بلوچستان حکومت ملازمین کو تنخواہوں سے محروم نہ رکھے،بلوچستان لیبر فیڈریش

کوئٹہ:بولان میڈیکل کالج ورکرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں پھول پینل کی کامیابی کی خوشی میں ملازمین و مزدوروں کی نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد ایسوسی ایشن کی ہر جدوجہد میں بھر پور ساتھ دینے کا عزم کیا گزشتہ روز بلوچستان لیبر فیڈریشن کے رہنماں صدرخان زمان چیئرمین الیکشن عابد بٹ معاون چیئرمین فضل محمد ظفر خان رند اور قبائلی رہنمانواب ظفراللہ خان شاہوانی اور عمائدین بی ایم سی کے افسران و دیگر استقبالیہ دیا گیا اس موقع پر بی ایم سی ورکرز ایسوسی ایشن کے صدر میر زیب شاہوانی چیئرمین ملک محمد حسین بنگلزئی جنرل سیکرٹری منظور شاہ اور دیگرعہدیداروں نے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا مہمانوں کو ہار پہناکر پھول کی پتیاں نچھاور کی گئیں اس موقع پربی ایم سی کے ملازمین نے زبردست نعرے بازی کی بی ایم سی آڈیٹوریم میں منعقدہ استقبالیہ اور مبارک باد پیش کرنیوالوں کے اعزاز میں تقریب کی صدارت بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان نے کی جبکہ مہمان خاص نواب ظفراللہ خان شاہوانی تھے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے نو منتخب صدر جنرل سیکرٹری چیئر مین و دیگر عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خان زمان نے کہا کہ ہیں موجودہ حکومتوں کی زیادہ توقعات وابستہ نہیں کرنی اپنے حقوق مسائل کے حل اور تسلیم شدہ مطالبات پرعملدرآمد کیلئے بھرپور جدوجد کرنی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سرکاری اداروں کے مزدوروں وملازمین کو دیوار سے لگانے الانسسز کم کرنے اوراداروں میں ملازمتوں کے حاصل مواقعوں کو ختم کیا جا رہاہے آج ملازمین ومزدوروں کو تنخواہوں الانس اور پنشن نہ ملنے پر شاہراہوں پر احتجاج پرمجبور کردیا گیا ہے عوام کو پانی فراہم کرنیوالے محکمہ واسا کے ملازمین کی تنخواہیں ہیں نہ پنشن بی ڈی اے کے ملازمین کو منظوری کے باوجود تنخواہیں ادا نہ کرکے فاقوں پرمجبور کردیا گیا ہے خان زمان نے کہا کہ مہنگائی اور قلیل تنخواہوں نے غریب عوام اور محنت کش طبقہ کی کمر توڑ دی ہے ملازمین و مزدوروں کا استحصال تسلیم نہیں کرینگے جائز مسائل کے حل اور حقوق کیلئے ہر فورم پرجدوجہد کی جائے گی چھ جنوری کو واسا کے ملازمین و مزدور مسائل و مطالبات کے حل کیلئے بھر پور ریلی نکالیں گے انہوں نے بی ایم سی ورکرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر زیب شاہوانی منظور شاہ اور ملک محمد حسین کو ہدایت دی کہ وہ ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے بی ایم سی انتظامیہ کو چار ٹر آف ڈیمانڈ پیش کریں اس موقع ہر نواب ظفراللہ شاہوانی عابد بٹ سید عبدالباسط شاہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے خطاب کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدراور دیگر عہدیداروں نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں